پاکستانی فلم سائن کی نہ ہی آئٹمز سونگز کر رہی ہوں: نورا فاتحی

Last Updated On 26 April,2019 06:08 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور مراکشی اداکارہ نورا فاتحی نے پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس میں کوئی صداقت نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم سائن کی ہے اور نہ ہی فلم ’’سپر اسٹار‘‘ میں ڈانس نمبر کر رہی ہوں بلکہ یہ خبر سن کر حیران ہوں۔ نورا نے مزید کہا کہ اس وقت میرا دھیان مکمل طور پر کیریئر پر ہے۔ ابھی آئٹمز سونگز نہیں کرنا چاہتی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ ماضی کے مشہور گیت ’دلبردلبر‘ پر آئٹم نمبر کرکے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ کی آئٹم گرل نورا فاتحی کو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی آنے والی فلم ’سپر اسٹار‘ میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نورا بالی ووڈ کی طرح اس فلم میں بھی آئٹم نمبر کرتی نظر آئیں گی۔