انتہا پسندوں نے ارمیلا کے شوہر کو پاکستانی قرار دیدیا

Last Updated On 01 April,2019 11:41 am

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں ماضی کی مقبول اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے کانگریس کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تو اس کیساتھ ہی ہندو انتہا پسندوں نے ان کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈا شروع کر دیا اور سوشل میڈیا پر یہ بات کافی تیزی سے پھیل گئی کہ ارمیلا کے شوہر پاکستانی نژاد تاجر ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کانگریس پارٹی کی جانب سے ارمیلا کا لوک سبھا ٹکٹ فائنل کیے جانے کے بعد فیس بک اور واٹس ایپ گروپس میں ان کے خلاف یہ افواہ پھیلنے لگی۔

حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ارمیلا کے شوہر محسن اختر میر کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے پاکستان سے نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارمیلا کے شوہر محسن کے خاندان کا کشیدہ کاری کا بزنس ہے لیکن وہ اکیس سال کی عمر میں ہی ممبئی آگئے تھے اور ماڈلنگ انڈسٹری میں اپنے کیریئرکا آغاز کیا تھا۔ ایک فلم میں چھوٹا سا رول بھی کیا ، اور 2016 میں ارمیلا کیساتھ سادگی سے شادی ہوگئی۔