عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کیلئے نامزد

Last Updated On 09 February,2019 08:52 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستان کے معروف لوک گلوکار عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کیلئے نامزد ہو گئیں جو امریکہ کا بہت بڑا ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ لاریب عطا کو امریکی ٹی وی سیریل ایلٹرڈ کاربن میں بطور ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ کام کرنے پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ لاریب عطا پہلی پاکستانی آرٹسٹ ہیں جنہیں ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے، اس سے قبل وہ امریکہ میں مختلف ایوار ڈز حاصل کر چکی ہیں۔

اس حوالے سے لاریب عطا کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے آرٹسٹوں کے درمیان ایوارڈکیلئے میری نامزدگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے، میرے والد جو میرے آئیڈل ہیں نامزدگی پر بہت خوش ہیں۔