ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کا خوبصورت جوڑا جلد شادی کی بندھن میں بندھ جائے گا، رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے تیاریاں شروع کردیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویرسنگھ شادی کے لیے بھارت کے علاوہ کسی دوسرے ملک کا انتخاب کریں گے جس کے لیے انھوں نے شادی کی تقریبات منعقد کرنے والی کمپنیوں سے بات چیت شروع کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں سٹارز شادی کو اپنی حد تک محدود رکھنا چاہتا ہے اور وہ کسی پرتعیش شادی کے خواہشمند نہیں۔ بالی وڈ کا یہ جوڑا رواں سال ستمبر سے دسمبر کے درمیان شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا اور اس حوالے سے تاریخیں جلد سامنے آئیں گی۔