خیرپور: نجی ٹی وی چینل کے صحافی کی تشدد زدہ لاش برآمد

Published On 10 April,2025 12:52 am

خیرپور: (دنیا نیوز) نجی ٹی وی چینل کے صحافی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق صحافی اے ڈی بلوچ کے منہ جسم اور بازوؤں پر تشدد کے نشانات ہیں، ورثا کے مطابق اے ڈی بلوچ پانچ گھنٹے سے لاپتہ تھا، فون بھی بند تھا، پولیس نے کال کرکے کہا نعش ملی ہے، ایس ایس پی نے بتایا کہ اے ڈی بلوچ کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ صحافی کے جسم پر کلہاڑیوں کے وار ملے ہیں، واقعہ کی مکمل طور پر انکوائری کی جارہی ہے، پی ایف یو جے کی جانب سے شہید صحافی کے قتل پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ملزموں کو گرفتار کرکے ورثا کو انصاف دلایا جائے۔