گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ شخص نے بیٹی کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی

Published On 30 March,2025 08:35 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) مدینہ ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ شخص نے فائرنگ کرکے 6 سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔

فائرنگ سے ملزم کی بیوی 25 سالہ زنیرہ اور سالی 27 سالہ فائزہ شدید زخمی ہو گئیں، زخمی خواتین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دونوں لاشوں کو تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔