انڈے لڑانے والے آپس میں لڑ پڑے، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 2 زخمی

Published On 08 March,2025 01:10 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کی افغان کالونی میں انڈے لڑانے والے آپس میں لڑ پڑے، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، ہلاک ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں کی نقی الرحمان اور مجیب الرحمان کے ناموں سے ہوئی، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔