نوشہرہ: (دنیا نیوز) تھانہ پبی کی حدود میں بدبخت بیٹے نے فائرنگ کر کے والدہ، بھائی اور بہن کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق کمرے کی بجلی کی تار کاٹنے پر مشتعل بیٹے جاوید شاہ نے فائرنگ کر دی جس سے اس کی والدہ، بھائی اور بہن موقعہ پر جاں بحق ہو گئے۔
ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، مقتولین کی لاشیں ہسپتال پبی منتقل کر دی گئیں، تھانہ پبی میں ملزم جاوید شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی۔