اسلام آباد: (دنیا نیوز) خاتون کار ڈرائیور کی جانب سے بائیک رائیڈر کے ساتھ گالم گلوچ کا معاملہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ تھانہ وومن پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا، جس میں بائیک رائیڈر نے موقف اختیار کیا کہ خاتون نے تشدد کیا اور گالیاں بھی دیں۔
بائیک رائیڈر نے مقدمہ میں موقف اپنایا کہ خاتون نے جان سے مارنے کی کوشش کی، خاتون نے دوبار موٹرسائیکل کو ہٹ کیا۔