سرگودھا:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع سرگودھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو ذرایع کے مطابق واقعہ تحصیل بھلوال میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ، فائرنگ کی زد میں آکر خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی ، مقتولہ کی شناخت 26سالہ نگہت بی بی سکنہ منظور حیات کالونی کے نام سے ہوئی۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جنہوں نے اپنی نگرانی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی، قتل کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ عداوت کا شاخسانہ لگتا ہے جبکہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔