قلعہ گجر سنگھ میں جائیداد کے تنازع پر ایک شخص قتل

Published On 02 February,2025 09:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت علی حیدر کے نام سےہوئی، مقتول کا چچا شاہد اور عارف کیساتھ 3 مرلہ مکان کی تقسیم پر لڑائی جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑائی جھگڑا کے دوران شاہد اور عارف نے علی حیدر کو کرکٹ بیٹ اور چھری کے وار کئے جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

قلعہ گجر سنگھ پولیس نے موقع پرپہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔