قصور: علاقہ مکینوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 6 زخمی

Published On 11 January,2025 01:22 am

قصور: (دنیا نیوز) قصور کے علاقہ کوٹ علی گڑھ میں تھانہ بی ڈویژن پولیس پر علاقہ مکینوں نے حملہ کر دیا۔

دوران ریڈ مزاحمت پر لوگوں نے پولیس ملازمین کو یرغمال بنا لیا، ایس ایچ او تھانہ و ایلیٹ فورس کو بھی ملازمین کی بازیابی پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تشدد سے ایس ایچ او، ایلیٹ ملازمین سمیت چھ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس اہلکار 324 کے مقدمہ میں ایک ملزم کو گرفتار کرنے گئے تو ملزموں نے اہلکاروں کو ہی یرغمال بنا لیا، دوران ریڈ نامعلوم افراد کی گولی لگنے سے وقاص نامی ملزم بھی زخمی ہو گیا۔