سیالکوٹ:(دنیا نیوز) تھانہ صدر کی حوالات میں مبینہ تشدد سے شہری جاں بحق ہونے پر ایس ایچ او اکرم شہباز اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مدعی مقدمہ اطہر عباس کے مطابق تھانہ صدر کے ایس ایچ او اور اہلکاروں نے رقم کے لین دین کے تنازع پر فریاد کو گھر سے اٹھایا تھا،17دن تک پولیس نے غیر قانونی حوالات میں رکھا، ایس ایچ او نے عملہ سمیت فریاد حسین پر بہیمانہ تشدد کیا۔
اطہرعباس نے بتایا کیہ 2دسمبر کی رات مقتول کی گرفتاری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ، ویڈیو میں سرکاری پولیس گاڑی اور مقتول کو پولیس گرفتار کر کے لے جا رہی ہے، اب پولیس صلح کے لیے دباو ڈال رہی ہے۔
دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ مقتول دوران حراست ہارٹ اٹیک کے باعث فوت ہوا، تھانہ صدر نے ایس ایچ او اکرم شہباز کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔