مینگورہ میں پولیس پارٹی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او شہید

Published On 12 December,2024 11:23 pm

سوات: (دنیا نیوز) مینگورہ میں پولیس پارٹی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آ گیا۔

واقعے کے مطابق نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے پولیس ایس ایچ او شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک فرار ہوگیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔