مردان: (دنیا نیوز) خرکی پولیس سٹیشن کی موبائل پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزموں کی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا۔