اے این ایف کی کارروائیاں، 197 کلوگرام منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

Published On 29 November,2024 09:20 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اے این ایف نے 4 مختلف کارروائیوں میں197 کلوگرام منشیات برآمد کرلی جبکہ 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اورپشین میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 196 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی میں 49 ہیروئین بھرے کیپسول ،32 گرام ویڈ بھی برآمدکیے گئے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔