پاکپتن: ماں کو طلاق دینے کی رنجش، بیٹوں کی فائرنگ سے باپ قتل،7 افراد زخمی

Published On 26 October,2024 12:41 pm

پاکپتن: (دنیا نیوز)پاکپتن میں ماں کو طلاق دینے کی رنجش پر بیٹوں کی فائرنگ سے باپ قتل جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ پاکپتن کے نواحی گاؤں چک ایس 32 میں پیش آیا جہاں ماں کو طلاق دینے کی رنجش پر بیٹوں نے ماموں کے ہمراہ باپ کے گھر دھاوا بول دیا، دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ سے باپ قتل جبکہ 7افراد زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او پاکپتن پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ریسکیو نے زخمی افراد کو طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔