کراچی:(دنیا نیوز) شہرقائد میں ڈالرزکی غیرقانونی فروخت کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پی ای سی ایچ ایچ میں ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل نے چھاپہ کر ڈالر کی خریدوفروخت کے غیرقانونی دھندے میں ملوث ایک ملزم گرفتار کرلیا ، ملزم کے قبضے سے 13ہزار5سو ڈالرزبرآمد کرلیےگئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم کافی عرصہ سے اس غیرقانونی کاروبار میں ملوث تھا ، ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکےمزید نیٹ ورک کےکارندوں کی تلاش کی جارہی ہے۔