کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، لاش صدر لکی سٹار کے قریب کچرا کنڈی سے بند بوری سے ملی۔
پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کم سن لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی، پوسٹ مارٹم کے ابتدائی نتائج جنسی تشدد کی نشاندہی کرتے ہیں، واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر میں بچی کی والدہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، مقدمے میں قتل اور زیادتی کی دفعات شامل کر لی گئیں۔
بچی کی والدہ نے بتایا کہ واپس لوٹی تو کنگنا گھر پر نہیں تھی، صبح 6 بجے بیٹی کی لاش ملی۔
گورنر سندھ نے لکی سٹار سے بچی کی لاش ملنے کا نوٹس لے لیا، ایڈیشنل آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی، کامران ٹیسوری نے کہا کہ پولیس کیلئے یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے، خود اس کیس کو فالو بھی کروں گا، ملزموں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔