قصور:(دنیانیوز) پلاٹ کےتنازع پر فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ حبیب آباد میں پیش آیا، مقتول کا چچا زاد بھائیوں کے ساتھ زمین کا تنازع چل رہا ہے کہ طیش میں آکر کزنوں نے فائرنگ کردی جس سے دو بھائی گولیوں کی زد میں آکر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ جہانگیر اور 37 سالہ تنویر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب ریسکیو 1122 نے دونوں بھائیوں کی لاشوں کو ہسپتال منقل کیا، ملزموں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔