گمبٹ : (دنیانیوز) گمبٹ میں شادی شدہ ، دو بچوں کی ماں کو غیرت کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔
افسوس ناک واقعہ گمبٹ کے قریب تھانہ بہارو کی حدود گاؤں جاڑا کھوہ کلہوڑو میں پیش آیا جہاں 30 سالہ خاتون ثریا کلہوڑو کو قتل کر دیا گیا،ثریا دو بچوں کی ماں تھی۔
اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری بھیج دی گئی، خاتون پر سیاہ کاری کا الزام تھا ، پولیس نے نعش کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں ، جلد مقدمہ درج کیا جائے گا ۔