اسلام آباد: (دنیا نیوز) پولیس وردی میں ٹک ٹاک بنانا لیڈی کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا۔
ایس پی ڈولفن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس وردی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر اسلام آباد پولیس کی خاتون اہلکار کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق لیڈی کانسٹیبل نے وردی کی توہین کی، خاتون اہلکار سرکاری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے محکمے کی بدنامی کا باعث بنی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ لیڈی کانسٹبل کو معطل کرکے شوکاز نوٹس دیا گیا مگر تسلی بخش وضاحت نہ کرسکی۔