خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال میں پانی کے تنازعے پر مخالف گروپ کے افراد نے ایک بھائی کو قتل جبکہ دو کو شدید زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جھگڑے کا افسوسناک واقعہ خانیوال کے نواحی علاقے تلمبہ میں پیش آیا جہاں دو گروپوں کے درمیان کچھ عرصے سے پانی کا تنازع چل رہا تھا کہ جو گزشتہ روز خونی جھگڑے میں بدل گیا، ایک گروپ کے افراد نے دوسرے پر کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔
کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار سے 3 بھائی شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا جبکہ دو ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت بھی غیر بتائی جا رہی ہے، واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔