مردان:(دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے شوہر کو 2 بیویوں سمیت قتل کردیا۔
واقعہ مردان کے علاقے سعید آباد میں پیش آیا، اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مقتول گھر کا سربراہ اور پولیس میں نائب قاصد بتایا جاتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نے کچھ عرصہ قبل پسند کی دوسری شادی کی تھی، واقعہ ذاتی دشمنی ہے یا کوئی اور معاملہ ہے، تمام زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔