چیچہ وطنی: گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی اور سالی کو قتل کردیا

Published On 02 July,2024 10:10 pm

چیچہ وطنی: (دنیا نیوز) گھریلو جھگڑے پر خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی اور سالی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے بیوی اور سالی جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسری سالی شدید زخمی ہوگئی۔

ملزم جائے وقوعہ سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا جسے بعد میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔