کندیاں: (دنیا نیوز) حساس اداروں کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا سرحد پر تھریٹس الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے تھریٹس الرٹ جاری ہونے کے بعد چشمہ بیراج اور نواح میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی، بین الصوبائی چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ پر پولیس نفری بڑھا دی ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن شوکت علی نے کہا کہ اہلکار و افسران اپنی و علاقے کی حفاظت یقینی بنائیں کوتاہی نہ کریں، تخریب کار عناصر کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیں، اہلکار پنجاب کے پی سرحد کی چیک پوسٹوں پر چوکنا رہیں۔