اے این ایف کی کارروائیاں ،64 کلوسے زائد منشیات برآمد،2 ملزمان گرفتار

Published On 05 June,2024 09:00 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے4 کارروائیوں کےدوران 64 کلوسےزائدمنشیات برآمدکرلی جبکہ2ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں فیصل آباد، راولپنڈی، گوادر اور اٹک میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 63 کلو600گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ کارروائی میں 918 گرام ہیروئن،44 گرام ویڈ برآمدکرلی گئی ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ گرفتارملزمان کےخلاف انسدادمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔