سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا اور بہاولنگر کے علاقوں سے خاتون اور نوجوان کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
سرگودھا کے علاقے تھانہ ساجد شہید کی حدود میں گھر سے خاتون کی 3 دن پرانی لاش برآمد ہوئی، محلے داروں نے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع کی، مرنے والی 38 سالہ خاتون شوہر سے علیحدگی کے بعد دو سال سے گھر میں اکیلی رہ رہی تھی اور بھائیوں سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا
دوسری جانب بہاولنگر کے نواحی علاقے میں کھیتوں سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، متوفی نوید احمد 15 روز قبل گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا۔