لاہور: (دنیانیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں لوٹ مار کے دوران شہری کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے شہری عدنان سے لوٹ مار کی اور فرار ہونے لگے، عدنان نے اپنے پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکو ساتھی کے ہمراہ زخمی حالت میں فرار ہوا۔
ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کی کال پر ڈی بلاک میں پولیس کا ڈاکوؤں سے سامنا ہوگیا، ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان 10 منٹ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران دوسرا ڈاکو بھی زخمی ہوگیا۔
فیصل ٹاؤن پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لے کرگرفتار کرلیا اور ملزمان کے قبضے سے شہری کا موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی ۔