کراچی : مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

Published On 04 April,2024 08:27 am

کراچی: (دنیانیوز) بلال کالونی نیو کراچی سیکٹر فائیو ایچ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے، ہلاک ڈاکو کی شناخت افضل اور زخمی کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ڈاکو کو عباسی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔