سرجانی ٹاؤن سے ڈکیتی اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث 4 ملزم گرفتار

Published On 30 March,2024 11:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے ڈکیتی اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث 4 ملزم گرفتار کر لیے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزموں کی شناخت محمد اسامہ عرف موسیٰ طوطی، محمد نعمان، بسم اللہ اور سید جنید شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزموں کے قبضہ سے 8 موبائل فونز، ایک موٹر سائیکل اور نقدی برآمد ہوئی، ملزموں نے درجنوں وارداتوں میں 20 سے زائد موبائل فونز اور ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ ملزموں کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔