کراچی: (دنیانیوز) سٹی پولیس نے گینگ وار کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب گینگ وار کمانڈر فیصل عرف ملا کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی امجد حیات کے مطابق پولیس مقابلے کےبعد گرفتار ملزم سےہینڈگرینیڈ و رائفل برآمدکرلی گئی، ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری،دہشتگردی سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث ہے۔
ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ فیصل عرف ملاگینگ واررکن وصی اللہ لاکھواورایاززہری کےکہنےپربلڈرز، تاجر، دکاندار ودیگرکوبھتےکی پرچیاں دیتاتھا، ملزم فیصل 2012سے مذہبی جماعت کےیونٹ انچارج کےساتھ رمضان اورربیع الاول میں چندےکی رسیدوں کےذریعے چندہ جمع کرتارہاہے۔
ایس ایس پی امجدحیات کے مطابق ملزم فیصل عرف ملا نے2015 میں لیاری گینگ وار وصی اللہ لاکھواور ایاز زہری کےگروہ میں شمولیت اختیار کی، فیصل ملاشوٹرز اشفاق کیپٹن اورمنورسے ہینڈگرنیڈ حملے، ٹارگٹ کلنگ،جلاؤ گھیراؤ، بھتہ وصولی کی وارداتیں کرواتاتھا۔
ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ فیصل عرف ملا وصی اللہ اور ایاززہری کےحکم پردیوبند مسلک کےعلماء سمیت سیاسی جماعت کی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا، ملزم اولڈسٹی ایریا میں مختلف تاجروں اور بلڈرزپربھتہ نہ دینےپرقاتلانہ حملےبھی کرواتارہاہے۔
ایس ایس پی امجد حیات اظہرزیدی کےمطابق فیصل عرف ملا کےخلاف دہشتگردی، قتل،اقدام قتل سمیت دیگرسنگین نوعیت کی دفعات کےتحت مقدمات درج ہیں ، ملزم پولیس کو انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھا۔