باجوڑ: این اے 8 کے آزاد امیدوار ریحان زیب کو قتل کر دیا گیا

Published On 31 January,2024 05:01 pm

باجوڑ: (دنیا نیوز) این اے 8 کے آزاد امیدوار قومی اسمبلی ریحان زیب کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔

ریحان زیب کو صدیق آباد پھاٹک بازار میں نامعلوم افراد نے گولیاں ماریں، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔

الیکشن کمیشن نے ریحان زیب کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لے لیا، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی۔

الیکشن کمیشن نے قتل میں ملوث ملزموں کیخلاف فوری کارروائی کی بھی ہدایت کردی۔