نوشہرہ: (دنیا نیوز) خون سفید ہو گیا، ستار کالونی میں بھائی نے اپنے بھائی اور بھتیجے کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ملزم ناصر نے ذاتی رنجش پر بہادر اور اس کے بیٹے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے کے باعث دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گیا۔
پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔