لاہور:(دنیا نیوز) گزشتہ شام سمن آباد کے علاقے میں خاتون کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنے والا شخص سی آئی اے کا کانسٹیبل نکلا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
واقعہ کے مطابق گزشتہ شام سمن آباد دوسرے گول چکر کے قریب اسد نامی نوجوان نے محبوبہ کو قتل کر نے کے بعد خود کوگولی مار کرخودکشی کر لی تھی، واقعہ کی اطلاع پولیس کی فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔
پولیس نے اپنی ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ خودکشی کرنے والا سی آئی اے کا کانسٹیبل اسد تھا اور کرائے پر اچھرہ میں مقیم تھا، واقعہ میں قتل ہونے والی 34 سالہ مقتولہ عالیہ مبشر چار بچوں کی ماں تھی اور جاوید مارکیٹ اچھرہ کی رہائشی تھی۔
پولیس نے مقتولہ عالیہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ سمن آباد میں مقدمہ درج کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے متعلق مختلف زاویوں سے تفتیش کررہے ہیں ۔