شکارپور: (دنیا نیوز) خانپور کے علاقوں میں ایس ایس پی اور کرنل رینجرز کی زیر نگرانی ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔
ایس ایس پی محمد عمران خان کے مطابق پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے خانپور کے علاقوں میں انٹیلی جنس سرچ آپریشن میں حصہ لیا، ڈاکوؤں کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے اور تلاشی لی گئی، پولیس کی سخت ناکہ بندی کے دوران آنے جانے والے افراد کو چیک کیا گیا۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے، کچے کے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا، ڈاکوؤں کے خاتمے اور امن وامان یقینی بنانے تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔