کوٹ مومن: (دنیا نیوز) لاپتہ ہونے والے 4 سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کر کے بانسوں کے جنگل میں پھینک دیا گیا۔
انسانیت سوز واقعہ تھانہ میلہ کے علاقہ بھابڑہ میں پیش آیا، نامعلوم ملزمان نے 4 سالہ علی حیدر کو اغوا کے بعد قتل کر کے اس کے جسمانی اعضاء اور بدن الگ، الگ بانسوں کے جنگل میں پھینک دیے۔
اے ایس پی اختر نواز اور تھانہ میلہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جہاں ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ بچے کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔