حویلیاں: (دنیا نیوز) سفاک ملزم نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے دو خواتین کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ رجوعیہ تحصیل حویلیاں میں پیش آیا، ملزم نے جائیداد کے تنازع پر اپنی بھابھی اور اس کی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس رجوعیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا، ملزم اپنے بھائی کے حصے کی جائیداد اپنی بیوہ بھابھی سے زبردستی لینے کیلئے دباؤ ڈالتا تھا۔