ننکانہ صاحب: ڈکیتی مزاحمت پر زخمی شہری جاں بحق، بھائی کی حالت تشویشناک

Published On 29 December,2023 11:25 pm

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) دوران ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والے دو بھائیوں میں سے ایک جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اڈہ بجلی گھر کے قریب پیش آیا، مزاحمت پر زخمی ہونے والا ایک بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ مقتول کے دوسرے بھائی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

المناک واقعہ پر مشتعل افراد نے لاہور جڑانوالہ روڈ کو ٹائر جلا کر بند کر دیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔