کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایف آئی اے امیگریشن کی کوئٹہ ائرپورٹ پرکارروائی جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔
امیگریشن حکام کے مطابق ملزمان جعلی دستاویزات پراٹلی جارہے تھے، ملزمان کی جانب سے پیش کئے جانے والا اٹلی کے ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلے، پاسپورٹ پر بیرون ملک آمد و روانگی کی سٹیمپس بھی جعلی لگی ہوئی تھیں۔
حکام کے مطابق ملزمان نے جعلی ریزیڈنٹ کارڈزکےعوض مجموعی طورپر37لاکھ روپےادا کئے، ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔