کراچی: مبینہ مقابلے کے بعد 2 اغواء کار گرفتار، 2 مغوی بھی بازیاب

Published On 18 November,2023 06:08 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے بعد 2 اغواء کار گرفتار جبکہ 2 مغوی بھی بازیاب کروا لیے گئے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کا اغوا کاروں سے مقابلہ ہوا اس دوران ایک زخمی سمیت دو اغوا کاروں کو حراست میں لیا گیا، ملزمان ریاض اور اعجازنے 14 اکتوبر کو سکھن سے دونوں لڑکوں کو اغوا کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والے مغویوں میں ریان اور رضوان شامل ہیں، اغوا کاروں نے دونوں کی رہائی کےعوض 60 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا، گرفتار ہونے والے ملزمان پہلے بھی اغوا کے مقدمے میں جیل جا چکے ہیں۔