کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیخلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف سرچ آپریشن کیا، رات گئے سرچ آپریشن کورنگی گلزار اور بلال کالونی کے علاقے میں کیا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری اور لیڈی پولیس سرچرز نے بھی حصہ لیا، ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک ویریفکیشن کی گئی۔