پشاور:(دنیا نیوز) ایف آئی اے کے پی زون نے سوات اور ایبٹ آباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے ۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی میں ملزمان سے 35 لاکھ 50 ہزارروپے، 5000 سعودی ریال، 1800 یو اے ای درہم برآمدکیے گئے ہیں۔
حکام کاکہنا ہے کہ 2900 امریکی ڈالر، 10000 جاپانی ین اور 100 برطانوی پاؤنڈ بھی برآمد کیے گئے ہیں، ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔
ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔