پشاور: 3 ماہ قبل ہونے والی دوہرے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار

Published On 20 October,2023 11:42 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 ماہ قبل ہونے والی دوہرے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

دوہرے اور اندھے قتل کیس میں تھانہ بھانہ ماڑی کی پولیس نے اہم کارروائی کی، پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ماں اور بیٹا شامل ہیں، ملزمان بڈھ بیر کے رہائشی ہیں جنہوں نے رقم لین دین کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل کیا تھا۔