اوکاڑہ: گھریلو جھگڑے پر فائرنگ سے ماں، بیٹا جاں بحق

Published On 20 October,2023 10:47 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) گھریلو جھگڑے پر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے اور بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے گاؤں ڈوگرائے میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے پر تعش میں آکر ملزم نے فائرنگ کردی، جس سے ماں بیٹا جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت شہزاد اور شیما کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں مختار اور علی حسن وغیرہ شامل ہیں۔

ڈی پی او منصور امان کی ہدایت پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔