گجرات: (دنیا نیوز) ایف آئی اے گجرات سرکل کی بڑی کارروائیاں، انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 بدنام زمانہ انسانی سمگلروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق محمد اعظم، صدام حسین اور لیاقت چیمہ کو انسانی سمگلنگ کے جرم میں گرفتار کیا گیا جبکہ طاہر اقبال غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے جرم میں مطلوب تھا۔
ملزمان کو گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ملزم محمد اعظم، صدام حسین اور لیاقت چیمہ گزشتہ کئی سالوں سے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بارڈر پار کرانے میں ملوث تھے۔
ملزمان بیرون ملک روزگار کا جھانسہ دیکر بھاری رقوم وصول کرتے تھے، ملزمان نے شہری کے بیٹے اور کزن کو غیر قانونی طور پر اٹلی براستہ لیبیا بھیجنے کے 60 لاکھ روپے بٹورے۔
ملزمان ایجنٹوں کے ذریعے لیبیا میں محصور متاثرہ شہریوں پر تشدد کرنے میں ملوث پائے گئے جبکہ ملزم طاہر اقبال غیر قانونی طور پر کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
ملزم طاہر اقبال سے حوالہ ہنڈی سے متعلق متعدد رسیدیں، رجسٹر اور موبائل فون برآمد کر لئے گئے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔