کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار ہو گیا

Published On 02 October,2023 01:30 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

کراچی کے علاقے پریڈی میں 2 ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی نے کہا ہے کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ڈاکو موقع سے فرار ہو گیا، گرفتار ملزم نے گینگ کے ہمراہ کئی واردات کیں، چائنہ مال میں سونے کی دکان کا صفایا بھی کیا تھا، ملزم کے قبضے سے سونا بھی برآمد کر لیا ہے۔