میرپور ماتھیلو: (دنیا نیوز) میرپورماتھیلو کے علاقے مزار چاچڑ میں جائیداد کے تنازع پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ملزم قادر بخش مقتولہ بیوی کی ملکیتی زمین اپنے نام کروا کے بیچنا چاہتا تھا، بیوی کے منع کرنے پر طیش میں آ گیا اور کلہاڑی کے وار سے اپنی بیوی کو جان سے ہی مار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مزید قانونی کارروائی کیلئے مقتولہ کی لاش ہسپتال منتقل کر دی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔