اوکاڑہ: پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، تین فرار ہو گئے

Published On 15 September,2023 04:51 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک اور تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے جس کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، دو ڈاکو اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے۔

فائرنگ کے دوران اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، مرنے والے ڈاکوؤں سے موٹرسائیکل، مال مسروقہ، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔