مرید کے: (دنیانیوز) مرید کے لوہارہ والا میں حقیقی چھوٹے بھائی نے جائیداد کے تنازع پر بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا ۔
پولیس کے مطابق مقتول اشرف اور اس کی اہلیہ بشریٰ سوئے تھے کہ مقتول کے بھائی اور بھتیجے نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولین کی لاشوں کو صدر پولیس نے تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردیا۔